چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024

خبریں

تازہ ترین

برطانیہ: فری بلوچستان موومنٹ کا لندن میں احتجاج

لندن:(ہمگام نیوز) آج فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے...

زہری میں سردار ثناءاللہ کے گھر پہ راکٹوں سے حملہ

زہری(ہمگام نیوز) زہری کے علاقے انجیرہ میں سرادر ثناء اللہ زہری کے گھر پہ نامعلوم سمت سے راکٹ فائر کیئےگئے جن سے انکے گھر کے دیواروں کو نقصان پہنچااطلاعت کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سردار ثناء اللہ زہری کے گھر پہ راکٹوں سے حملہ کردیا جس سے انکے گھر کی دیواروں کو نقصان پہچنا،آخری وقت تک جانی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

افغانستان میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ پاکستان ہے۔امریکہ

امریکہ(ہمگام نیوز)’’افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد یہ ظاہر ہوجائے گا کہ خطے میں عدم استحکام کی اصل وجہ پاکستان ہی رہا ہے‘‘ ان خیالات کا اظہارامریکی کانگریس مین ڈانا روہرا بیکر نے کیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ’’ امریکی فوجیوں کو افغانستان میں ہی رہنے دینا ایک بدترین حکمت عملی ہوگی ، کیونکہ وہ وہاں بیرونی قبضہ گیریت کی علامت بن کر رہ جائینگے اور بلآخر سب یہی کہنے لگیں گے کہ اگر امریکی فوج یہاں نہیں ہوتی تو ہمیں اس تشدد اور عدم استحکام کا سامنا کرنا نہیں پڑتا ، اب پوری...

سیکورٹی فورسز کی چوکی پہ حملہ کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آواران تیرتیج میں سیکورٹی فورسز کی جک چوکی پر سرمچاروں نے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر کے ۲ اہلکاروں کو ہلاک کیا،نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے ترجمان نے مزید کہا کہ ایس ایم ایس نیو ز نے غلط بیانی کرکے بلوچ قوم پرست رہنما واجہ واحد قمبر بلوچ اور دیگر رہنماؤ ں کے بارے میں ایک میسج پھیلایا ہے ، جس میں بی ایل ایف کے قومی سرمچاروں کے بارے میں کہا...

بی ایس او آزاد کا 13 نومبر کو یوم شہداء منانے کا اعلان

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بی ایس او آزادکے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری ہونے والے بیاں میں کہا کہ بی ایس او آزاد نے 2010 کو13نومبر کو شہداء بلوچستان کا دن قرار دیاتھا۔اور اس کے بعد ہر سال اس دن کو شہدائے بلو چستان کے نام سے منایا جاتا ہے۔ 13نومبرہمیں اس تاریخی واقعہ کی یاد دلاتا ہے جب 13نومبر1839 کو انگریزوں نے قلات پر حملہ کیا اور نواب مہراب خان اور اس کے ساتھیوں نے بجائے ہتھیار پھینکنے کے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پیش کی۔ انہوں نے ایک نئی تاریخ رقم کی اور بلوچ سرزمین کے دفاع کرنے کے...

کراچی کے علاقے عبداللہ گوٹھ سے تین بلوچ لاپتہ کارکنوں کی لاشیں برآمد۔

کراچی(ہمگام نیوز) کراچی کے علاقے عبداللہ گوٹھ سے تین بلوچ لاپتہ کارکنوں کی لاشیں برآمد۔ تینوں کو گولیاں مار کر شہید کیا گیا تھا۔شہدا کی شناخت پولیس نے انکے جیب سے برآمد چٹیوں سے کی جن میں ایک کا نام عبدالرحمان مری اور دوسرے کا نام نجیب اللہ بتایا جا رہا ہے۔ تیسرے کی شناخت ماما قدیر بلوچ نے حمل مری کے نام سے کرتے ہوئے بتایا کہ،حمل مری کو حب چوکی سے تین ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا وہ بلوچ حقوق کے بارےآوازاٹھانے والے کارکن  تھے۔جبکہ نجیب اللہ کو مکران سے اغوا کیا گیا تھا،ان سب کا قصور یہ تھا...