سه شنبه, اکتوبر 1, 2024

خبریں

تازہ ترین

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1754دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1754دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں بلوچ نیشنل وائس کا ایک وفد لاپتہ افراد شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرنے اور بھر پور تعاون کرنے کی یقین دلایا اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ریاست نے اب ایک انوکھا کھیل شروع کردیا ہے ہمیں خدشہ ہے کہ لاپتہ بلوچ رہنماؤں کو ایک ایک کرکے پولیس یا ایف سی مقابلے میں شہید کیا جارہا ہے جیسے بعد میں دہشتگرد ظاہر کیا جارہا ہے واضح ہوتا ہے...

کلی کمالو کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)کلی کمالو کے بوائے پرائمری سکول کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد پولیس نے لاش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح پولیس کو کلی کمالو کے بوائے پرائمری سکول کے قریب سے حمید خان ولد مراد خان کی لاش میدان سے ملی پولیس نے لاش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی

بی ایل اے نے کوئٹہ و قلات واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ ہمگام نیوز بی ایل اے کے ترجمان میرک بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں بلوچ سرمچاروں نے پاکستانی فورسز کے قافلے پر دستی بموں سے حملہ کیا جسکے بعد قابض فورسز اور سرمچاروں کے بیچ فائرنگ کا تبادلہ چلا جس میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے اسکے علاوہ قلات میں ریاستی ڈیتھ سکواڈ کے اہلکار قادر ریئسانی کو بلوچ سرمچاروں نے فائرنگ کرکے ہلا ک کیا ۔ قادر رئیسانی جوکہ عرصہ دراز سے ریاست کے ایجنٹ کے طور پر اپنے ڈیتھ سکواڈز کے زریعے بلوچ سرمچاروں کی مخبری اورانہیں شہید کرنے کے...

مند میں مسخ شدہ لاش برآمد ،قلات میں ایک شخص قتل

(ہمگام نیوز)تربت کے علاقے مند میں ایک نعش برآمدہ اطلاعات مطابق آج صبح گومازی سے مند جاتے ہوئے راستہ میں قابض ایف کے ہاتھوں عبدالباقی اغواء ہوا جن کی نعش مندیگ ندی سے برآمدہ ہواجن کی شناخت عبدالباقی ولد یقوب کے نام سے ہوا جو مند کے علاقے گوبرد کا رہائشی ہے ۔قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بلوچستان متحدہ محاذ قلات کے صدر قادر رئیسانی کو قتل کردیا نامعلوم افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے لاش...

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1752دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1752دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں جماعت اسلامی کوئٹہ بلوچستان کے مرکزی رہنماء امان للہ شادیزئی اپنے وفد کے ساتھ لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاون کا ااظہار کیا اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان اب بارود کا ڈھیر بن چکا ہے اور ظلم اور بربریت اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے صوبائی حکومت کیا کررہی ہے عوام کے نمائندوں نے عوام کے ووٹوں سے ایوان مین...