کوئٹہ ( ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1745دن ہوگئے لاپتہ بلوچ ااسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں بلوچ نیشنل وائس کا ایک وفد لاپتہ افراد شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ قومی تحریک کی کامیابیوں اور تسلسل کیساتھ ساتھ پاکستانی اداروں کی بربریت بھی شدت کیساتھ تیزہورہی ہے پہلے سے جاری جبری گمشدگیاں اور لاشیں پھینکنے میں تیزی آچکی ہے جبکہ ریاستی گماشتے لوٹ مار میں اپنے شب وروز ایک کیے ہوئے ہیں...
کوئٹہ(ہمگام نیوز) کوئٹہ میں ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کے مرکزی علاقے کی اسپنی روڑ پر کھڑی فروٹ کی ایک گاڑی میں دھماکہ خیز مواد نصب تھا۔
ڈی ایس پی نعیم اچکزئی کے مطابق جیسے ہی ان کی گاڑی گزری تو فروٹ کی گاڑی میں دھماکہ ہو گیا۔
تھانہ پشتون آباد کے انچارج پولیس افسر نعیم اچکزئی کے مطابق بظاہر اس دھماکے میں ان کو ہدف بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔
انھوں نے بتایا کہ دھماکے میں وہ اور گاڑی میں سوار دیگر اہلکار محفوظ رہے ہیں۔
دھماکے کے نتیجے میں...
کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ پنجگور کے علاقے پروم میں مرو ایف سی چیک پوسٹ پر ایک اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا اور گزشتہ شب سرمچاروں نے ہوشاپ ایف سی کیمپ پر خود کار ہتھیاروں و راکٹوں سے حملہ کر کے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔جسکے بعد فورسز نے آبادی پر کئی گولے برسائے۔جمعرات کے روز کیچ مادگِ موڑ پر سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ...
(ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے عید کے روزوائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے ریلی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ شال زون سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگ عید کے روز ماما قدیر کی قیادت میں ریلی میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ فرزندوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں،مرکزی ترجمان نے مزید کہا کہ آئے روز ریاستی فورسز کی سول آبادیوں پر جارحیت معصوم فرزندوں کی اغوا و شہادتیں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں ،قوم اور پارٹی کارکن شہیدوں اور فورسز کے ہاتھوں لاپتہ فرزندوں کے ساتھ اظہار...
(ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل مومنٹ کے عالمی ترجمان حمل حیدر بلوچ نے کہا ہے ڈاکٹر مالک سمیت نام نہاد بلوچستان حکومت کی جانب 20 رکنی وفد کا فرانس دورہ اور ریکو ڈک منصوبہ بارے ٹی ٹی سی سے مزاکرات در اصل بلوچ قومی وسائل کی لوٹ مار کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا گمراہ کن ڈرامہ ہے۔ ریکوڈک میں دفن کربوں روپے کی قومی وسائل کا سودا کئی عرصہ پہلے طے پا چکا ہے۔ عالمی ترجمان نے کہا ٹی ٹی سی کمپنی کافی عرصے سے بیک ڈور چینل رابطوں کے ذریعے حکومتی اہلکاروں، پارلیمنٹ پرست بلوچوں اور...