کوئٹہ ( ہمگام نیوز)گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے کوئٹہ میں کلی خلیفہ اور کلی قمبرانی سمیت دیگر کلیوں سے 32 افراد کو گرفتار کرکے انھیں خفیہ مقام پہ منتقل کردیا ۔جبکہ پنجگور کے علاقے پروم میں ایک گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق ایک زخمی تفصیلات کے مطابق بدھ کو ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے محمد عارف نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ محمد حنیف زخمی ہوگیا دریں اثناء بارکھان کے علاقے رکھنی میں دھماکہ دو بچے زخمی تفصیلات کے مطابق بدھ کو...
کوئٹہ ( ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1736دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں حب چوکی سے سیاسی سماجی کارکن میر بخش علی بلوچ خد ابخش بلوچ عظیم بلوچ اوران کے ساتھیوں نے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں آج دنیا کی سب سے بڑی انسانی بحران جاری ہے ایک دردناک انسانی المیہ ہے افسوس کا مقام ہے کہ اقوام متحدہ یا انسانی حقوق...
کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان نے اپنا اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21اور22تاریخ کے درمیانی شب خضدار سے ملنے والی لاشوں کی شناخت خلیل بلوچ، لیاقت بلوچ اور عزیز مینگل سے ہوگئی ہے ۔شہید خلیل بلوچ اور شہید لیاقت بلوچ کو 20دن قبل پاکستانی فورسز نے انکے گھر سے اغواء کیا تھا جبکہ شہید عزیز مینگل کو دو دن قبل وڈھ سے اغوا ء کیا گیا تھا جنہیں ٹارچر کر کہ دورانِ حراست شہید کیا گیا اوران کی لاشوں کو وڈھ میں میں پھینکا گیا ۔بی آر ایس او کے...
کوئٹہ ( ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1735دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں نوشکی سے آئے ہوئے سیاسی کارکنان میر شہباز خان بلوچ میر زرک بلوچ میر زاہد خان بلوچ نے لاپتہ افراد شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے کہاکہ دنیا کے دیگر تحریکوں ک ی طرح نوآبادیادتی حکمرانی سامراجی تسلط اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف امن برابر اور سماجی وقومی انصاف کی خاطر بلوچ عوام بھی انقلابی جدوجہد کے ذریعے قومی...
کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سربازبلوچ نے کہا کہ بلوچ پنجگور کے علاقے رکشا ند میں تسپ پل پر کام کرنے والی کمپنی پر سرمچاروں نے حملہ کر کہ تمام مشینری کو نظر آتش کردیا ایسے تمام نام نہاد تعمیراتی کاموں کی اجازت نہیں دی جائے گی جو بلوچ قومی مفادات کے خلاف ہو ۔