کوئٹہ ( ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1730دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں نیشنل پارٹی کے سینئر عہدیدار میر لیاقت شاہوانی بلوچ نے اپنے وفد کے ساتھ لاپتہ افراد شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے کہاکہ ایک بار پھر دہرانے کی ضرورت ہے کہ اس سارے جھگڑے میں حکومت پاکستان کے بارے میں خوش فہمی نہیں ہونی چاہیے ایسا نہیں ہے کہ چین کو پاکستان میں آنے کی کھلی چھٹی دینے سے اس...
کوئٹہ ( ہمگام نیوز)نبیل بلوچ کے اہل خانہ کی جانب سے بارہویں دن بھی علامتی بھوک ہڑتال کی گئی آج وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کیمپ کا دورہ کیا انہوں نے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں گذشتہ بارہ سالوں سے 18ہزار سے زائد بلوچوں کو ایجنسیوں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے اور تین ہزار سے زائد مسخ شدہ لاشیں سڑکوں اور پہاڑوں پر پھینکی گئی ہے اب بلوچستان کے بعد کراچی اور سندھ سے بھی بلوچ طالب علموں اور نوجوانوں کو ایجنسیاں گرفتار کرکے ٹارچر...
کوئٹہ ( ہمگام نیوز)ضلع تربت کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکہ ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح ضلع تربت کے علاقے شاپک میں نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکہ کیا جس سے علاقے میں گشت کے حوالے سے سیکورٹی اہلکار وں کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا،پنجگور کے علاقے کرمانی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ضلع پنجگور کے علاقے کرمانی میں فائرنگ کرکے ایک شخص نعیم کو قتل کردیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے لیویز...
تربت(ہمگام نیوز)شہرک کے علاقے پوگس میں قابض ایف سی پر حملہ کے بعد ایف سی نے بے گناہ لوگوں کے گھروں پر حملہ کر دیا آبادی سے قابض ایف سی نے باپ بیٹے سمیت چار بہ گناہ افراد کو اغواء کر لیا جن کے نام ،ماسٹر لیاقت ولد ماسٹر مراد بخش،آزاد ولد لیاقت ،شفیق ولد صدیراور محمد خان ولد داداللہ ہے اطلاع کے مطابق ابھی تک شاپک میں دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ واقفہ واقفہ سے جاری۔
ہمگام۔۔ انٹرنیسشنل نیوز۔۔
عراق میں کرد فورسز نے شدت پسند تنظیم داعش سے 4 قصبوں کا قبضہ چھڑا لیا، لڑائی میں متعدد افراد ہلاک، جنگجو علاقے سے پسپائی پر مجبور،عراقی وزیراعظم نے داعش کے خلاف کارروائی کیلئے ملک میں غیر ملکی فوجوں کی آمد کو خارج از امکان قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کرد فورسز نے اربیل کے مغرب میں کئی روز کی لڑائی کے بعد داعش سے چار قصبوں کا قبضہ چھڑا لیا۔ فریقین میں لڑائی کے دوران متعدد افراد ہلاک ہو گئے ۔کرد فورسز کی پیش قدمی کے باعث داعش جنگجو علاقے سے پسپا ہو رہے ہیں۔...