سه شنبه, مې 20, 2025

خبریں

تازہ ترین

مقبوضہ بلوچستان کے مزاحمتی گڑ بارکھان کے مختلف علاقوں میں فوجی جارحیت جاری

بارکھان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بارکھان کے مختلف...

زہری، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان قتل

خضدار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق زہری نورگامہ قدیم...

زاہدان سینٹرل جیل میں دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج پیر کو...

گوادر، قابض پاکستانی فورسز نے ایک کمسن نوجوان کو لاپتہ کردیا

گوادر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز...

کراچی، گلشن اقبال سے قابض پاکستانی فورسز نے ایک طالب علم کو لاپتہ کردیا

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے کل رات 2:30 بجے کراچی کے علاقہ گلشن اقبال سے ایک نوجوان طالب علم کو جبری طور پر اُٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ مذکورہ نوجوان کی شناخت شعیب بنگلزئی ولد حاجی دین محمد بنگلزئی کے نام سے ہوئی ہے۔ جو کہ وہ سابق چیئرمین بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل یونیورسٹی باولدین زکریا تھا۔ انہیں ان کے گھر کے قریب سے زبردستی اٹھا کر لے گئے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایک واضح مثال ہے جبری گمشدگی کی، جو نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی...

گوادر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

گوادر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر جیونی شہزادہ بازار میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ملا شرف سید کے نام سے ہوئی ہے ۔ جو قابض پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسیوں سے انتہائی قربت رکھتے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی آواز کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

جیونی: قابض فورسز کے ہاتھوں ایک بلوچ فرزند شہید

گوادر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر جیونی سے قابض پاکستانی فورسز نے صوفی طارق ولد ابراہیم کو جبری طور پر اغوا کر کے لاپتہ کر دیا۔ چند گھنٹوں بعد ان کی مسخ شدہ لاش پلیری کے مقام سے برآمد ہوئی ہے۔ تاہم واضح رہے کہ طارق ایک کار ریسر ہونے کے سبب بلوچ نوجوانوں میں مقبول تھے ۔ اس سے قبل 22 فروری 2023 کو بھی طارق اور ان کے بھائی سلمان کو پاکستانی فورسز نے جبری طور پر اغوا کیا تھا۔

بلوچ سرزمین پر پاکستانی ایٹمی دھماکوں کے خلاف ایف بی ایم نیدرلینڈز برانچ کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کا اعلان

دی ہیگ (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ 28 مئی 2025 کو نیدرلینڈ کے دارالحکومت دی ہیگ (The Hague) میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے سامنے بلوچستان میں ہونے والے ایٹمی دھماکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ مظاہرے کی تفصیلات: تاریخ: 28 مئی 2025 وقت دوپہر 1 بجے سے 2 بجے بمقام: انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس، دی ہیگ، نیدرلینڈ یہ مظاہرہ بلوچستان میں ایٹمی دھماکوں کے انسانی اور ماحولیاتی اثرات کے خلاف عالمی برادری کو آگاہ کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔ یاد رہے کہ ان ایٹمی دھماکوں کی تابکاری اثرات کی وجہ سے بلوچستان بھر میں مختلف قسم کی بیماریاں خاصکر کینسر کی...

پنجگور، جبری لاپتہ وحید کریم داد کی مسخ شدہ لاش گرمکان سے برآمد

پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے گرمکان رخشان کور سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت وحید ولد کریم داد سکن عیسئی کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کےمطابق وحید کریم داد کو 3 سال قبل قابض پاکستانی فورسز ایف سی اور آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے 31 مارچ 2021 کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے آج اس کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔