چهارشنبه, دسمبر 18, 2024
Homeخبریںایرانی قابض فورسز کی فائرنگ سے چلتی گاڑی الٹ کر 2بلوچ نوجوان...

ایرانی قابض فورسز کی فائرنگ سے چلتی گاڑی الٹ کر 2بلوچ نوجوان شہید

زاھدان (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر بم میں گجر ایرانی پولیس نے ایک کار موٹر کا پیچھا کرتے ہوئے فائرنگ کی جس سے موٹر کار میں دو بلوچ نوجوان اپنی جان بچانے کی خاطر گاڑی تیز دوڑائی ایرانی فورسز نے ان کے پیچھے فائرنگ کردی جس سے ان کی گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی،جس کے نتیجے میں دو بزمانی بلوچ یونس ناروئی بلوچ ولد حاجی عظیم جبکہ دوسرا نوجوان الیاس ناروئی ولد سردار بلوچ شدید زخمی ہوکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔یاد رہے ایرانی گجر شیعہ ملا رجیم نے اپنے زیر حکمرانی شروع دن سے بلوچ قوم کیلئے عرصہ حیات کو اجیرن بنادیاگیاہیں۔جبکہ حالیہ دنوں ایران کی دہشتگردانہ ریاستی پالیسیز کی وجہ سے عالمی طاقتوں کی طرف سے ایران پر مختلف قسم کے سیاسی و معاشی سخت پابندیوں کی وجہ سے وہاں مہنگائی اپنی شدت سے روز بڑھتی جا رہی ہے،ایسے حالات میں بلوچ نوجوانوں پر زریعئہ معاش کے تمام دروزاے تجارت،ملازمت سب بند کیئے جاچکے ہیں ۔ بحالت مجبوری بلوچ نوجوان اپنے گھر کو چلانے کی خاطر بعض اوقات ان موٹر گاڑیوں میں کچھ مقدار تیل کی خرید و فرخت کرکے سرحد کی جانب ان کا آمدورفت ہوتا رہتا ہے۔ایرانی سرکاری فورسز روز معمول کے مطابق بڑی بے رحمی سے تلاشی کے بہانے ان گاڑیوں کی تعاقب کرنے کے بعد ان پر بلاامتیاز فائرنگ کرتے رہتے ہیں،جس کی وجہ سے اکثر ایسے جان لیوا حادثات پیش آتے رہتے ہیں،ایسے حالات میں ایرانی فورسز مختلف بہانوں سے بلوچ نوجوانوں کو روز شہید کرکے انھیں قانون کی حکمرانی کا نام دیتا ہے۔جبکہ درحقیقت ان کی تمام مجرمانہ کاروائی بلوچ قوم کے خلاف ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز