Homeخبریںآواران:ایک گمشدہ بلوچ کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

آواران:ایک گمشدہ بلوچ کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

آواران(ہمگام نیوز) آواران میں ایک لاشیں برآمد،یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق آواران ہسپتال میں پاکستانی فوج نے ایک لاش انتظامیہ کے حوالے کی جسکی شناخت ریاض ولد غوث بخش سے ہوئی،جو آواران، چیدگی کا رہائشی ہے اور گزشتہ روز پاکستانی فوج نے اسکے گھر سے حراست بعد لاپتہ کیا تھا،مقامی لوگوں کے مطابق ریاض کی عمر 26 برس تھی اور وہ کئی عرصے سے بیمار تھا۔آواران کے علاقے ریگتی میں فورسز نے آبادی کو شدید تشدد کے بعد وہاں سے چار شمبے نامی شخص کو حراست بعد لاپتہ کر دیا،جبکہ آواران کے علاقے بزداد،جوسر،والی چیدگ بھی لوگوں کے گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ خواتین کی بے حرمتی کی گئی اور وہاں سے ملنگ ولد واجو کو حراست بعد لاپتہ کر دیا گیا

Exit mobile version