Homeخبریںپاکستانی فورسز کے ہاتھوں 13 افراد حراست بعد لاپتہ

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 13 افراد حراست بعد لاپتہ

کیچ(ہمگام نیوز) تمپ و مشکے میں پاکستانی فوج کی بربریت جاری 13افراد حراست کے بعد لاپتہ کردیے ، اطلاعات کے مطابق تمپ کے علاقے آسیہ آباد ،کور جو میں پاکستانی فوج نے علی الصبح آبادی کو محاصرے بعد گھروں میں لوٹ مار کی خواتین و بچوں کو زرکوب کرنے کے بعد 6 افراد کو حراست بعد لاپتہ کر دیا گمشدہ افراد کے نام ، ماسٹر غالب بلوچ،ماسٹر خالد،عباس ولد حفیظ،خداد داد، ملا لیاقت،ماسٹر محمد، جبکہ فورسز نے گھروں میں موجود تمام قیمتی اشیاء کا صفایا کر دیا
جبکہ مشکے کے علاقے ھارونی میں پاکستانی فوج اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ نے مل کر پیر محمد نامی شخص کے گھروں میں لوٹ مار کے بعد انکو نذر آتش کر دیا، خواتین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور وہاں موجود ۵ افراد خو حراست بعد لاپتہ کر دیا،جبکہ گزشتہ روز مشکے کے علاقے میں فوج نے آبادی کو نشانا بنانے کے ساتھ دو افراد کو لاپتہ کیا جنکی شناخت سیف اللہ ولد غلام قادر اورچاکر ولد صوالی سے ہوئی،

Exit mobile version