Homeخبریںآواران پیراندر سے ایک شخص کی لاش برآمد

آواران پیراندر سے ایک شخص کی لاش برآمد

آواران (ہمگام نیوز) پیراندر سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر آواران کے علاقے پیراندر زومدان کے مقام سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت ماجد ولد بیتو سکنہِ حسن گوٹھ پیراندر آواران کے نام سے ہوئی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

تاہم آخری اطلاعات تک مزکورہ شخص کو قتل کرنے کے محرکات معلوم نہ ہوسکے۔

Exit mobile version