Homeخبریںاسرائیل کا غزہ میں فضائی حملہ ، تین منزلہ فلیٹ میں ایک...

اسرائیل کا غزہ میں فضائی حملہ ، تین منزلہ فلیٹ میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق 

 

غزہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ  کے مطابق ہفتے کی صبح غزہ کی پٹی پر ایک مرتبہ پھر کی جانے والی بمباری کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد لقمہ اجل بن جائے۔

 

اطلاعات کے مطابق ابو حطاب فیملی کے آٹھ بچے اور دو خواتین شاطی مہاجر کیمپ میں ایک تین منزلہ عمارت پر اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوگئے جب ان کا گھر فضائی حملے میں ملبے کا ڈھیر بن گیا۔

 

یاد رہے کہ پچھلے کہی دنوں سے اسرائیل فلسطین پر متعدد بار فضائی حملے کرچکا ہے اور حماس کی جانب سے بھی کہیں بار اسرائیل پر راکٹ حملے کیے جا چکے ہیں ۔جس کے نتیجے کہی افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

Exit mobile version