کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق آج منگل کے روز افغانستان کے کئی صوبوں میں طالبان کی جانب سے جھڑپیں اور دھماکے ہوئے ہیں ـ
صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب میں ایک فوجی مرکز کو پہلے زور دار دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا ـ
جھڑپ میں کم از کم پانچ فوجی اہلجاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہوئے جس کی افغان حکام نے بھی تصدیق کی ـ
قندوز ہی کے ضلع خان آباد میں ایک اور جھڑپ میں دو پولیس اور دو حملہ آوروں کے مارے جانے کی خبر سامنے آئی ہےـ
دارالحکومت کابل کے علاقوں ناصرانو کلے اور سپیچری میں بھی دو دھماکے ہوئے جس میں دو اہلکار زخمی ہوگئے ـ
صوبہ قندہار کے ارغنداب اور میوند اضلاع میں بھی گزشتہ کئی روز سے جھڑپیں جاری ہیں ـ طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر وہ حکومت کے زیر اثر علاقوں پر قابض ہورہے ہیں ـ
صوبہ لغمان اور ننگرہار میں بھی دو بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ـ
یاد رہے کہ گزشتہ روز کابل میں ایک یونیورسٹی میں بھی حملہ آوروں نے داخل ہوکر بائیس طلبہ کو قتل اور چالیس کو زخمی کردیا تھا ـ