Homeخبریںانسانی حقوق کے عالمی دن، بلوچستان یورپ اور امریکہ میں مظاہرے...

انسانی حقوق کے عالمی دن، بلوچستان یورپ اور امریکہ میں مظاہرے و ریلیاں

لندن(ہمگام نیوز) 10 دسمبر عالمی انسانی حقوق کے دن کے مناسبت سے فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے مختلف ممالک میں مظاہرے اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ جبکہ کوئٹہ میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مسنگ پرسنز کے فیملیز نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے دسمبر عالمی انسانی حقوق کے دن کے مناسبت سے لندن میں ایمنسٹی انٹرنیشنل آفس کے سامنے مظاہرہ کیا گیا اور بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پاکستانی فوج کی بدترین جارحیت کے خلاف انسانی حقوق کے اداروں کو یاداشت بھی پیش کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کیا۔

دوسری جانب آج جرمنی میں آگاہی مہم کے تیسرے روز ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان اور ایران کے خلاف نعرہ درج تھے۔ ریلی نے شہر کی مرکزی شاہراہ سے ہوتے ہوئے شہر کے مصروف ترین جگہ پر احتجاجی مظاہرہ کی شکل اختیار کر لیا اور اس موقع پر پمفلٹس تقسیم کیے گئے اور پارٹی رہنماوں نے خطاب کیا۔

اسی طرح فری بلوچستان موومنٹ کے زیر اہتمام آج امریکہ ، نیدر لینڈ، آسڑیا میں بھی مظاہرے ہوئے اور پارٹی کی طرف سے مخلتف انسانی حقوق کے اداروں کو یاداشت پیش کیے گئے ۔

جبکہ 10 دسمبر کو انسانی حقوق کی عالمی دن کے مناسبت سے کوئٹہ میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جس میں سینکڑوں مسنگ پرسنز کی فیملی نے شرکت کیا اور پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو دھرنے میں شرکت کرنے سے روکا گیا اور اسے خفیہ اداروں کے حکم پر کوئٹہ ایئرپورٹ سے واپس کراچی اور پھر اسلام آباد بھیجا گیا ۔

نمائندہ ھمگام کے مطابق آج سوشل میڈیا میں بھی مخلتف انسانی حقوق کے کارکنوں اور آزادی پسند پارٹیوں نے بلوچستان میں پاکستانی جنگی جرائم کے خلاف بھرپور مہم چلایا۔

Exit mobile version