Homeخبریںآواران میں فورسز پر ایک ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 7 اہلکار...

آواران میں فورسز پر ایک ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 7 اہلکار ہلاک کیے: بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان “میجر گُہرام بلوچ” نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ دشمن پر کیے گئے ایک ریموٹ کنٹرول بم حملے میں آواران کے علاقے کنیچی اور ھوٹان (کولواہ ) کے درمیان کپ کے مقام پر پاکستانی فوج کی گاڑیوں کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا۔

ترجمان کے بقول اس حملے میں پاکستانی فوج کی ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوئی جبکہ ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس حملے میں دشمن فوج کے سات اہلکار موقع پر ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

ترجمان کے مطابق دشمن کے خلاف یہ کارراوائی جمعہ کی شام ساڑھے پانچ بجے انجام دی گئی۔ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیے گئے بارودی دھماکے میں پاکستانی فوج کی گاڑیوں کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فوج کی نقل و حرکت میں اضافے اور شہریوں کے خلاف جارحانہ کارراوائیوں کو دیکھتے ہوئے، ان کے خلاف اس حملے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی تاکہ دشمن کی آزادانہ نقل و حرکت کو محدود کیا جاسکے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فوج بلوچستان پر اپنے قبضے کو دوام بخشنے کے لیے عام آبادیوں میں خوف و ہراس پھیلا کر بلوچ عوام کو بلوچ گلزمین کے سیاسی و سماجی معاملات سے لاتعلق کرنا چاہتی ہے۔ آئے دن آبادیوں پر حملے کرکے نوجوانوں کو جبری لاپتہ کرنا پاکستانی فوج کے انگنت مظالم کا تسلسل ہے۔

ترجمان کے بقول بلوچستان لبریشن فرنٹ دشمن کی سرگرمیوں سے واقف ہے اور ہمیشہ بلوچ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کمربستہ ہے۔ دشمن اپنی طاقت کے گھمنڈ میں بدمست ہوچکا ہے لیکن ہمارے منظم حملے اس کی پیشرفت، سازشوں اور منصوبوں کو خاک میں ملا دیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ پاکستان فوج پر مزکورہ حملے کی ذمےداری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Exit mobile version