Homeخبریںایرانشہر میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید

ایرانشہر میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید

ایرانشہر (ہمگام نیوز) گزشتہ روز صبح کے وقت ایرانشہر کے داخلی راستے پر قابض ایرانی فورسز کی ایک گاڑی پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری شہید ہوگیا ۔

اس بلوچ کی شناخت 22 سالہ مہدی نقیبی ولد ہاشم سکنہ کوہک سروان بتائی گئی ہے۔

کہا جاتا ہے گزشتہ روز مہدی کسی ذاتی کام کے لیے اپنی گاڑی میں ایرانشہر جا رہے تھے کہ فورسز کے اہلکاروں نے بغیر پیشگی انتباہ کے ان پر فائرنگ کر دی جسے وہ شہید ہوگئے ۔

Exit mobile version