Homeخبریںایران اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ پر عمل کرکے اقوام...

ایران اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ پر عمل کرکے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کو جیلوں تک رسائی فراہم کرے ۔ مولوی عبدالحمید اسماعیل زہزئی

دزاپ (ہمگام نیوز) آج جمعہ کی خطبہ کے دوران مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی نے اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی حکام سے کہا کہ وہ ایران کی جیلوں کے دروازے کھول دیں۔ خاص طور پر عالمی مبصرین کے لئے ایون جیل کے دروازے ضرور کھول دیں ۔

انہوں نے اپنے خطبہ جمعہ کے دوران سیاسی قیدیوں پر تشدد کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی سرکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: “جیلوں میں اگر کوئی چیز انسانیت کے خلاف ہے تو وہ یقیناً شریعت کے خلاف ہے۔”

مولوی عبدالحمید نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران کے قوانین کے مطابق بھی کسی کو قیدیوں پر تشدد اور زدوکوب کرنے کا حق نہیں ہے۔ جبری اعتراف شرعی قانون کے مطابق مسترد ہے۔ کوئی بھی اتھارٹی جبری اعتراف کو درست تسلیم نہیں کر سکتی۔

ایران میں ملک گیر مظاہروں کو دبانے سے متعلق اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سربراہ سارہ حسین رئیس نے بدھ 5 جولائی کو جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں کمیٹی کی رپورٹ پڑھی۔

انہوں نے اس کمیٹی کے ساتھ ایران کی عدم تعاون کا ذکر کیا اور مظاہرین بالخصوص موت کی سزا پانے والے مظاہرین سے متعلق عدالتی مقدمات، شواہد اور فیصلوں تک رسائی کے لیے اپنی درخواستوں کو دہرایا۔

واضح رہے ایرانی حکومت نے متعدد بین الاقوامی درخواستوں کے باوجود بین الاقوامی صحافیوں بالخصوص ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کو جیلوں کا معائنہ اور دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

Exit mobile version