Homeخبریںایران مشرق وسطی خطے کے لئے ایک نمایاں خطرہ ہے:امریکی وزیرخارجہ...

ایران مشرق وسطی خطے کے لئے ایک نمایاں خطرہ ہے:امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو

واشنگٹن (ہمگام نیوز ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اپنے آٹھ روزہ دورہ مشرق وسطیٰ کا آغاز 8 جنوری کو اردن سے کرینگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مائیک پومپیو اپنے دورہ مشرق وسطیٰ میں خلیج تعاون کونسل Gccکو متحد رکھنے کی ضرورت اور اہمیت پر زور دینگے۔جس کے بعد وہ مصر، بحرین، متحدہ عرب امارات، قطر، سعودی عرب، اومان کے بعد کویت جائینگے۔ امریکی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ ایران خطے کے استحکام کو تہہ وبالا کرنے میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔امریکی دفتر خارجہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ مشرق وسطیٰ کا مقصد اتحادیوں کو دہشت گردی کے خلاف ان کی جنگ میں مدد فراہم کرنا ہے۔ ایران، خطے کے لئے ایک اہم خطرہ ہے۔

Exit mobile version