Homeخبریںایف بی ایم نیدرلینڈز برانچ کی جانب سے تربیتی سیشن کا انعقاد

ایف بی ایم نیدرلینڈز برانچ کی جانب سے تربیتی سیشن کا انعقاد

ایمسٹرڈیم (ہمگام نیوز) سیاسی مطالعے کی اہمیت، سیاسی رویہ اور کارکنوں کے سوالات کی اہمیت جیسے ہمہ گیر موضوع پر ایف بی ایم نیدرلینڈز برانچ کی جانب سے ایک علمی سیشن منعقد کیا گیا جہاں نیدرلینڈز برانچ کے تمام کارکنوں سمیت مرکزی ممبران نے بھی شرکت کی۔

ایف بی ایم کے مرکزی کیبنٹ ممبر سنگت حیدر بی نے اس سیشن کے مقرر تھے جنہوں نے موضوع کی مختلف جہات پر نہ صرف بحث کیا بلکہ اس حوالے سے دوستوں کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔

یہ سیشن تقریباً ڈیڑھ گھنٹے پر محیط تھا جہاں کارکنان کو یہ تربیت دینے کی بھرپور کوشش کی گئی کہ سیاسی معاملات اور سماجی معاملات میں کس طرح بیلنس بنا کر چلنا ہے اور سیاسی کارکنوں چاہیے کہ وہ مطالعے کو اپنا شعار بنائیں تاکہ انہیں بلوچ مسئلے کی حساسیت کا ادراک ہونے ساتھ ساتھ اسکے بارے میں بھر پور معلومات ہوں تاکہ وہ کسی بھی دوسرے کو باآسانی بلوچ مسئلے کے حوالے سے سمجھا سکیں اور اسے اس بات پر قائل کرسکیں کہ بلوچ ابھی ایک غلامی کی زندگی جی رہا ہے اور اسی غلامی کے خلاف کمر بستہ ہے.

سیشن کے آخر میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ایسے سیشن کارکنوں کی تربیت اور انکے سوالات سننے کے لئے آئندہ بھی منعقد کی جائیں گی.

Exit mobile version