چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںبارکھان سے خاتون سمیت تین افراد کی نعشیں برآمد

بارکھان سے خاتون سمیت تین افراد کی نعشیں برآمد

بارکھان (ھمگام نیوز) بلوچستان بارکھان کے علاقے سے خان محمد مری کے خاندان کے 3 افراد کی  نعشیں برآمد ہوئی ہیں

زرائع کے مطابق ان افراد کی  لاشیں خان محمد مری کے خاندان کے ہیں جو عبدالرحمن کھتران کے نجی جھیل میں یرغمال تھے خان محمد مری نے لاشوں کا تصدیق کرتے ہوئے کہا لاشیں انکے اہلیہ، چھوٹے بیٹے محمد نواز اور بڑے بیٹے عبدالقادر کے ہیں جو کئی عرصے سے عبدالرحمن کھتران کے قید میں تھے.

خان محمد مری کے مطابق ان کے خاندان کے مزید 5 افراد اب بھی عبدالرحمن کھیتران کے جھیل میں قید ہیں

یاد رہے گزشتہ دنوں آل بلوچستان مری اتحاد، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق تنظیموں نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں ایم پی اے عبدالرحمن کھیتران کی  نجی جھیل میں قید خان محمد مری کے خاندان والوں کی بازیابی کا مطالبہ کرکے  احتجاجی مظاہرے کئے تھے. لیکن سرکار نے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

مختلف تصدیق شدہ زرائع سے ثابت ہوچکی ہے کہ ان معصوم بلوچ ماں اور بیٹوں کا قاتل سردارعبدالرحمن کھیتران ہیں جن کا شمار پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے دلال سرداروں میں ہوتا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز