پیر, مئی 20, 2024
ہومخبریںچمن میں پولیس ناکے پر فائرنگ سے ایک ہلاک،ایک زخمی

چمن میں پولیس ناکے پر فائرنگ سے ایک ہلاک،ایک زخمی

 

چمن (ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق چمن کے علاقے ایدھی ناکہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ پولیس نے جوابی فائرنگ کرکے ایک حملہ آور کو موقع پر ہلاک کردیا تاہم دوسرا حملہ آور فرار ہونے کامیاب ہوگیا.

 

زرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کے فائرنگ کے بعد قریب ہی پریس کلب سیکیورٹی پر معمور پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا.

 

زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز