شنبه, اپریل 19, 2025
Homeخبریںبلوچستان میں غذاء کی قلت، غربت سب سے زیادہ اور شرح تعلیم...

بلوچستان میں غذاء کی قلت، غربت سب سے زیادہ اور شرح تعلیم سب سے کم۔ سروے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان میں غربت کی شرح قابض پاکستان کے دیگر صوبوں سے زیادہ اور تعلیم کی شرح سب سے کم ہے جب کہ صحت کے شعبے کی صورتحال بھی غیر تسلی بخش ہے۔ شعبہ صحت کی طرف سے آغا خان یونیورسٹی کی زیراہتمام کروائے گئے ایک حالیہ سروے کے مطابق پورے پاکستان کے 20 اضلاع کے لوگ غذائی قلت کا شکار ہیں جن میں سے 10 اضلاع صرف بلوچستان میں ہیں۔ منصوبہ بندی اور ترقی کے صوبائی سیکرٹری ذوالفقار دْرانی نے بتایا کہ بلوچستان میں 16 فیصد نوزائیدہ بچے شدید غذائی کمی کا شکار ہیں اور اس صورتحال پر اگر اب توجہ نہ دی گئی تو آئندہ سالوں میں یہ تناسب مزید بڑھ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز