Homeخبریںبلوچ لبریشن آرمی نے کاہان اور رکھنی میں ہونے والے بم حملوں...

بلوچ لبریشن آرمی نے کاہان اور رکھنی میں ہونے والے بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کوہلو کے تحصیل کاہان میں پاکستانی فوج پر بم حملے اور جمعرات کی شب رکھنی میں بجلی ٹاور کو بم دھماکے سے اڑانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

آزاد بلوچ نے مزید کہا کہ گزشتہ روز مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کوہلو، تحصیل کاہان میں چھوچھڑانی کے مقام پاکستانی فوج کی 8 گاڑیوں پر مشتمل فوجی کانوائے کو ہمارے سرمچاروں نے ریموٹ کنٹرول بم سے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ کاہان میں قائم فوجی چھاونی کو خوراک و راشن اور ایمونیشن سپلائی کرنے کیلئے جارہے تھے۔ اس حملے میں پاکستانی فوج کے 7 اہلکار ہلاک جبکہ تین اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے جمعرات کی شب رکھنی میں لورلائی روڈ کے نزدیک نصب بجلی کے ٹاور کو دھماکہ خیز بارودی مواد سے اڑا دیا۔ ان دونوں حملوں کی زمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

آزاد بلوچ نے آخر میں کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے ایک آزاد بلوچ وطن کے قیام تک جاری رہیں گے۔

Exit mobile version