پنجشنبه, نوومبر 21, 2024
Homeخبریںبلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے سیف اللہ رودینی کی 11...

بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے سیف اللہ رودینی کی 11 سالہ جبری گمشدگی پر ایکس پر مہم چلانے کا اعلان

ہمگام نیوز ڈیسک: بلوچ وائس فار جسٹس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوراب کے رہائشی اور پولیس کانسٹیبل سیف اللہ رودینی کی جبری گمشدگی کو 11 سال مکمل ہونے پر ایکس پر آن لائن مہم چلائی جائے گی۔

 تنظیم نے کہا ہے کہ سیف اللہ رودینی 22 نومبر 2013 کو سوراب سے خضدار ڈیوٹی کے لیے روانہ ہوئے تھے، لیکن راستے میں انہیں جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔ ان کے اہلِ خانہ اور انسانی حقوق کے کارکنان کی مسلسل کوششوں کے باوجود ان کی گمشدگی کا معمہ تاحال حل نہیں ہوا۔

بیان میں تمام سیاسی، سماجی کارکنوں، صحافیوں، وکلاء اور طلباء سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس مہم میں شامل ہو کر ان کی بازیابی کے لیے آواز بلند کریں۔

یاد رہے کہ سیف اللہ رودینی کو قابض پاکستانی فورسز نے اس وقت جبری طور پر لاپتہ کیا، جب وہ سوراب سے خضدار کی جانب اپنی پولیس ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے۔ راستے میں قابض فورسز کی چوکی پر انہیں روک کر خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے جبری گمشدگی کا نشانہ بن

ایا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز