Homeخبریںبلویی اکیڈمی کے زیر اہتمام سیمنار ادبی و تخلیقی سرگرمیوں پر مقا...

بلویی اکیڈمی کے زیر اہتمام سیمنار ادبی و تخلیقی سرگرمیوں پر مقا نے پڑھے گئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچی اکیڈمی کی طرف سے مورخہ ۵ اگست کو بلوچی اکیڈمی میں ایک دو روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینار کے دن بلوچی زبان اور ادب کے محقق اور ادیبوں نے بلوچی قصہ اور کے بارے میں اپنے حقیقی مقالے پڑھے ۔ پہلا دن تین سیشنز پر مشتمل تھا جس میں پہلے سیشن قصہ کے تعارف اور بلوچی قصے کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی گئی ۔ دوسرے سیشن میں بلوچی داستانوں اور قصوں کی زبان اور ان کے خصوصیات کے بارے میں مقالے پڑھے گئے جبکہ آخری سیشن میں بلوچی فکشن میں بچوں کے ادب اور خاص قصوں کے علاوہ بلوچی قصے پر جو تقلیقی کام کیا جا چکا ہے ـ
سیمینار کے پہلے روز رزاق نادر ، علی گوہر ، ثانیه امجد ، شرف شاد ، ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ ، اقبال ظہیر ، رازق راج اور عبداللہ دشتی نے اپنے تحقیقی مقالے حاضرین کے سامنے پیش کیے ۔ بلوچی اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ اس سیمینار میں محققین ، ادیبوں اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ سیمینار میں پڑھے جانے والے تقلیقی مقالے پیش کیئے جبکہ پیش کیے جانے والے مقالوں کی کتاب کی شکل میں شائع کیئے جانے کا اعادہ کیا گیا ـ

بلوچی اکیڈمی کے چیئرمین سنگت رفیق نے شرکاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچی اکیڈمی بلوچی زبان وادب کے فروغ اور ترویج کے لیے نہ صرف تحقیقی اور ادبی کتابوں کی تخلیق اور اشاعت کا بندوبست کرتی ہے بلکہ مختلف اوقات میں ادبی اور حقیقی موضوعات پر سیمینار کا انعقاد کرتی ہے تاکہ بلوچی زبان وادب میں تحقیق اور تخلیق کے عمل کو تقویت ملے ۔ آج دوسرے روز بروز 6 اگست کو مزید تین سیشنز میں محققین اپنے مقالے پیش کریں گے ۔
جن کا تفصیلی رپورٹ آنا باقی ہے ـ

Exit mobile version