Homeخبریںبلوچستان بارشیں ، وڈھ میں چھت گرنے سے درجنوں بکریاں ہلاک

بلوچستان بارشیں ، وڈھ میں چھت گرنے سے درجنوں بکریاں ہلاک

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ روز وڈھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش سے کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی شخص کے 32 بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئے ۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جانوروں کو بچانے کی کوشش کی لیکن کافی دیر تک چھت کے ملبے تلے رہنے کے بعد تمام بھیڑ بکریاں ہلاک ہو چکی تھیں ـ

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وڈھ کے علاقے کا کاہیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش سے کلیم اللہ لانگو نامی مالدار کے مال مویشیوں کی رہائشی کمرے کی چھت گرنے سے ان کے 32 سے زائد بھیڑ بکریاں چھت کے ملبے تلے دب جانے سے ہلاک ہوگئی مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جانورں کو بچانے کی کوشیش کیے لیکن کافی دیر تک چھت کے ملبے تلے دبے جانے سے ان کے تمام بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئی ۔

دریں اثناء کوہلو کے علاقے سفید کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور تیز ہوائوں کے باعث شوار میں بنیادی مرکز صحت کی چھت گرگئی بنیادی مرکز صحت پہلے دو کنٹینر پر موجود تھا بارش کے باعث مختلف ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے آخری اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ ژوب ، خضدار ، بولان ، کوہلو ، لسبیلہ ، آواران ، زیارت ، بارکھان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

Exit mobile version