Homeخبریںبلیدہ میں فوج پر حملہ کرکےچار اہلکار ہلاک کیے:بی ایل ایف

بلیدہ میں فوج پر حملہ کرکےچار اہلکار ہلاک کیے:بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل بدھ کو سرمچاروں نے بلیدہ کے علاقے گلی اور میسکی میں پاکستانی فوج کے دو قافلوں پر راکٹوں سے حملے کیا۔ پہلا حملہ گلی کے مقام پر سات گاڑیوں کے قافلے پر کیا گیا، جس میں ایک گاڑی راکٹ لگنے سے ناکارہ ہوا ہے۔ ان کی مدد کو آنے والی بارہ گاڑیوں کے قافلے پر میسکی کے مقام پر حملہ کیا۔ یہاں بھی ایک گاڑی کو راکٹوں سے نشانہ بنا کر شدید نقصان پہنچایا۔ ان حملوں میں چار اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ جمعرات کے روز سرمچاروں نے کولواہ کے علاقے سہرا میں پاکستانی فوج کے گاڑی اور موٹر سائیکلوں کے قافلے پر راکٹ اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دو موٹر سائیکل تباہ اور ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور سوار تمام اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Exit mobile version