یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںبھارت کے فضائی اڈے پہ پاکستانی دہشت گرودں کا حملہ

بھارت کے فضائی اڈے پہ پاکستانی دہشت گرودں کا حملہ

دہلی( ہمگام نیوز)بھارت میں پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نےفضائیہ کے اڈے پر حملہ کیا ہے۔ یہ حملہ پاکستان کی سرحد کے قریب پٹھان کوٹ کے علاقے میں ہوا ہے۔بھارتی وزارتِ دفاع کے ترجمان نتن وکانکر نے کہا ہے کہ دو حملہ آور مارے گئے ہیں جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے فوج کی گاڑی ہائی جیک کی، انھوں نے فوجی وردیاں پہن رکھی ہیں۔اطلاعات کے مطابق باقی حملہ آوروں کو حصار میں لے لیا گیا ہے تاہم وقفے وقفے سے ایئر بیس سے فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں۔سنیچر کی صبح ہونے والے اس حملے میں شدت پسند پولیس کی گاڑی استعمال کرتے ہوئے پٹھان کوٹ کے فضائی اڈے داخل ہوئے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے اڈے پر چار سے پانچ مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔
ایک سکیورٹی اہلکار نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے حملہ آور اسلحے سے لیس ہیں اور ایئر بیس کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ ہمارا خیال ہے کہ ان کا تعلق جیش محمد سے ہے۔خیال رہے کہ شدت پسند گروپ جیش محمد بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھارتی حکومت کی مخالفت کرتا ہے۔بھارت کا کہنا ہے کہ جیشِ محمد کو پاکستان کی حمایت حاصل ہے جس کی پاکستان تردید کرتا ہے۔پٹھان کوٹ کے ڈسٹرکٹ پولیس چیف نے اے ایف پی کو بتایا  حملہ آورں اور سکیورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفسر کے مطابق مسلح افراد کے حملے میں لڑاکا فوجی طیاروں کو نقصا نہیں پہنچا اور سکیورٹی فورسز حملہ آوروں کو شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ مسلح افراد کا یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے تین بجے ہوا ہے۔فضائی اڈے کے اطراف میں فائرنگ جاری ہے اور مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرز فضا میں اڑ رہے ہیں جبکہ فوج کے کمانڈو یونٹ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
اس سے قبل اگست میں گرداس پور کے ایک پولیس سٹیشن پر ہونے والے اسی قسم کے حملے میں سات افراد مارے گئے تھے اور پولیس کے ساتھ تقریبا12 گھنٹے کے تصادم کے بعد تین حملہ آور مارے گئے تھے۔یہ واقعے ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کی فضا دوبارہ ساز گار ہوئی ہے اور بھارتی وزیراعظم پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے لیے پاکستان کا مختصر دورہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز