جمعه, می 17, 2024
Homeخبریںجرنلسٹس یونین صحافیوں کی روپ میں ریاستی اہلکاروں کا نوٹس لیں :...

جرنلسٹس یونین صحافیوں کی روپ میں ریاستی اہلکاروں کا نوٹس لیں : بی ایل اے

 کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی نے فورسز پرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی ، ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے فورسز پرحملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روزہمارے سرمچاروں نے نوشکی میں حساس ادارے کے دفتر کی حفاظت پرمامور فورسز کے اہلکاروں پرحملہ کیاجس کے نتیجے میں متعدداہلکارہلاک وزخمی ہوئے ترجمان نے کہاکہ ہم نوشکی کے ان افراد کوبھی سختی سے تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ صحافت کی روپ میں صحافی ہونے کی بجائے ریاست کے اہلکار بن کراخبارات میں ریاستی پروپیگنڈوں کواجاگرکرکے قومی تحریک کیخلاف گمراہ کن بیانات جاری کررہے ہیں ان افراد کی نشاندہی ہم کافی عرصے سے کررہے ہیں اب آخری بارہم یونین آف جرنلسٹس والوں پرواضح کرتے ہیں کہ وہ بعد میں واویلاکرنے کی بجائے ابھی سے اپنے اندر کالی بھیڑیوں کے کردارسے منسلک افراد کانوٹس لیکران کوصحافت جیسے عظیم پیشے سے مکمل طورپردوررکھیں صحافت جیسے عظیم اورغیرجانبدار پیشے کوغلط استعمال کرنے والے عناصر کوہم جلد سے جلد عبرت سے دوچارکریں گے ترجمان کاکہا کہ نوشکی وخاران کے اردگردونواح کے علاقوں احمدوال،پتگن،لہجہ،خاخئی ،زری جنگل اوردیگرعلاقوں میں ریاست کے کچھ زرخرید ایجنٹ فورسز کی سربراہی میں سرعام سڑکوں پربلوچ عوام کولوٹ رہے ہیں اوربعد میں بی ایل اے کانام استعمال کررہے ہیں لہٰذاء بلوچ قوم کومکمل اختیارحاصل ہے کہ وہ انہیں سرمچار سمجھنے کی بجائے چور ڈاکو سمجھ کران کیخلاف مزاحمت کافیصلہ کرلے ہم سرمچار بھی ان کے تعاقب کررہے ہیں جلد ہی ان کی حقیقت واضح ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز