Homeخبریںبیرجند جیل میں ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

بیرجند جیل میں ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

بیرجند(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق رسانک کے مطابق بیرجند جیل میں قید ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عملدرآمد کرکے انہیں پھانسی دے دی گئی۔ تفصیلات کے برجند جیل میں منشیات کے الزام میں سزائے موت پانے والے قیدیوں کی تعداد دو ہو گئی۔ اس بلوچ قیدی کی شناخت 38 سالہ محسن سنجرانی ولد پرویز ہے سکنہ زاہدان ہے۔

 رپورٹ کے مطابق 2019 میں محسن کو بیرجند میں سعید سنجرانی نامی بلوچ قیدی کے ساتھ منشیات کے الزام میں ایک مشترکہ مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے ایرانی عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

واضح رہے کہ محسن اور سعید کی سزائے موت جس کی رپورٹ پہلے شائع ہوئی تھی، پر ایک ساتھ عمل درآمد کیا گیا تھا۔

Exit mobile version