Homeخبریںبیلہ اور لاکھڑا میں طوفانی بارش سے تباہی، متعدد گھروں کی چھتیں...

بیلہ اور لاکھڑا میں طوفانی بارش سے تباہی، متعدد گھروں کی چھتیں اڑ گئیں

اوتھل (ہمگام نیوز) بیلہ اور لاکھڑا میں طوفان و بادوباراں نے تباہی مچادی،متعدد گھروں کی چھتیں اڑ گئیں،لوگ کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور،ہوگئے ۔

 لاکھڑا کے نواحی علاقے میں ایک عورت زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شام آنے والے طوفان اور بادباراں نے تاریخی شہر بیلہ اور تحصیل لاکھڑا میں تباہی مچا دی ۔

زرائع کے مطابق بیلہ کے نواحی علاقے ڈان میں ماڈل ٹاون لعل گل گوٹھ میں شدید طوفان کے باعث گھروں کی چھتیں اڑ گئیں.ڈان کے رہائشی نوجوان نے بتایا کہ تیز طوفان و بادباراں کے نتیجے میں7 گھروں کی چھتیں اور دیورایں زمین بوس ہو چکی ہیں جس کے باعث لوگ کھلے آسمان تلے بیٹھیں ہیں۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.جب کہ لاکھڑا کے علاقے اوڑکی گوٹھ نصیبانی خاصخیلی میں بارش اور تیز طوفانی ہواؤں کے باعث 20 سے زائد گھروں کی چادریں ہوا نے اڑا دیں چادر لگنے سے ایک خاتون زخمی بھی ہوئی ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سیلاب نے گوٹھ نصیبانی خاصخیلی کو شدید متاثر کیا تھا اور حال ہی میں مختلف این جی اوز نے لوگوں کو گھر بناکردئیے تھے آج ہونے والی طوفان بادو باراں نے ایک مرتبہ پھر سیلاب متاثرین کے سروں سے چھت اڑا دیں اور ایک بار پھر بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔

Exit mobile version