Homeخبریںبیلہ میں طوفانی بارش، کچے مکانات کی چھتیں اور شمسی توانائی کی...

بیلہ میں طوفانی بارش، کچے مکانات کی چھتیں اور شمسی توانائی کی پلیٹیں اڑ گئیں

بیلہ (ہمگام نیوز) بیلہ اور گردونواح میں شدید طوفانی بارش، کچے مکانات کی چھتیں اور شمسی توانائی کی پلیٹیں اڑ گئیں بڑے پیمانے پر نقصانات کی اطلاعات تفصیل کے مطابق جمعہ کی شام بیلا شہر اور گرد و نواح میں شدید موسلادھار طوفانی بارش نے تباہی مچا دی شہر میں متعدد سائن بورڈر دکانوں کے سائبان بارش اور طوفانی ہواں کی نذر ہو گئے جبکہ گھروں اور دکانوں کی چھتوں پر رکھیں شمسی توانائی کی پلیٹیں بھی اڑ گئیں ۔

 خبر رساں ادارے یو این اے اور عوامی پریس کلب (رجسٹرڈ)بیلا کے صحافیوں کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بیلا کے نواحی علاقوں میں بھی طوفانی بارش سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں زرعی زمینوں پر نصب شمسی توانائی کی پلیٹیں اور سولر پینلز مکمل طور پر تباہ ہو گئے درخت گرنے کے سبب کئی علاقوں میں مویشیوں کے مرنے اطلاعات بھی ہیں تاہم کہیں سے کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی طوفانی بارش نے بجلی کا نظام درھم برہم کردیا ۔

Exit mobile version