Homeخبریںبی آر اے نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی...

بی آر اے نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی .

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی ،ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے گزشتہ شب پسنی ایئرپورٹ واقعہ سول ایوی ایشن کے ریڈار کو راکٹوں ‘ گرنیڈ راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے ہدف بناکرریڈارکو مکمل طورپر تباہ کردیا بلوچ قوم کیلئے پاکستان کی چین سمیت کسی بھی ملک سے بلوچ سرزمین کے حوالے سے کسی بھی معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور ہم ایسے تمام پروجیکٹ کیخلاف سخت اقدامات اٹھائیں گے کیچ کے علاقے دشت کے قریب فرنٹ مارکیٹ کے مقام پر آپریشن کے بعد واپس جانے والے کانوائے پر ہمارے سرمچاروں نے گھات لگا کر حملہ کیا کئی گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی جس میں فورسز کے 8 اہلکار ہلاک جبکہ ایک بکتر بند سمیت تین گاڑیاں راکٹ حملوں کی زد میں آکر مکمل طورپر تباہ ہوگئیں اس دوران ہمارے سرمچاروں کو بلوچستان لبریشن فرنٹ کی بھی مدد حاصل رہی اس کے علاوہ زین کوہ کے علاقے ہیورخ میں فورسز کی پیدل گشت کرنے والی ٹیم پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کرکے 2 اہلکاروں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا ترجمان نے کہا کہ مقصد کے حصول تک فورسز پر حملے جاری رہیں گے ۔

Exit mobile version