جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںبی آر پی اور بی آر ایس او کی کال پر بدھ...

بی آر پی اور بی آر ایس او کی کال پر بدھ کو بلوچستان بھرمیں ہڑتال رہی

ٓکوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مر کزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقوں مستونگ، قلات، مشکے، ڈیرہ بگٹی، نرمک، جوہان اور گردو نواع میں ریاستی مظالم کے خلاف بی آر پی اور بی آر ایس او کی کال پر بدھ کو بلوچستان بھر میں ہڑ تال رہی جبکہ سبی اور نصیر آباد سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بی آر پی اور بی آر ایس او کے کارکنوں کی طرف سے پاکستانی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔شیر محمد بگٹی نے کہا کہ مشکے، مستونگ، قلات اور گردنواع میں گزشتہ کئی دنوں سے ریاوستی فورسز آپریشن کر رہے ہیں جس میں اب تک کئی لوگ شہید اور اغواءکیے جا چکے ہیں۔ریاستی فورسز اغواءشدہ لوگوں کو شہید کر کے انکی لاشیں پھینک دیتے ہیں جنہیں بعد میں مزاحمت کار قرار دیا جاتا ہے ۔ شیر محمد بگٹی نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں مشکے میں پاکستانی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے بی ایس او آزاد کے کارکن مہراج بلوچ کو اغواءبعد شہید کر دیاجبکہ دورانِ بر بریت فورسز کی بمباری سے دو معصوم بچے بھی شہید ہوئے ہیں۔ شیر محمد بگٹی نے کہا کہ مستونگ، قلات ، ڈیرہ بگٹی اور مشکے میں ریاستی آپریشن میں اغواءکئے گئے لوگ تا حال لاپتہ ہیں جن کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیںلہذا بین القوامی انسانی حقوق کی تنظیموں ، بین القوامی میڈیا، اقوام متحدہ سمیت یورپی یونین کو بلوچوں کی نسل کشی کو رکھوانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔آخر میں انہوں نے ٹرانسپورٹرز ، تاجر اور تمام کاروباری حضرات کا ایک دن کے لیے اپنے کاروباری سرگرمیاں معطل کرنے اور ہڑتال کو کامیاب کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز