کوئٹہ ( ہمگام نیوز)نیشنل پارٹی کے پریس ریلیز میں کہا گیا کہ بی ایس او ( پجار) کی طرف سے ’’ تعلیم سب کیلئے‘‘ داخلہ مہم انتہائی قابل تحسین ہے اور اس مہم کے دور رس نتائج برآمد ہونگے ، بی ایس او ( پجار) کی تعلیم دوست مہم بلوچستان کی سول سوسائٹی میں بے حد پذیرائی حاصل کررہی ہے ، داخلہ مہم کے باعث بلوچستان بھر میں طلبا کی تعلیمی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے اور والدین اپنے بچوں کو سکول میں داخلے کیلئے پرجوش جذبہ کا اظہار کررہے ہیں ، اور بی ایس او (پجار) کی اس مہم کے باعث کئی بچوں نے سکول کا رخ کیا ہے اور ان کے اندر علم کے حصول کا شوق پیدا ہورہا ہے