Homeپھانسیاںمشہد کی وکیل آباد جیل میں ایک افغان قیدی کو پھانسی دے...

مشہد کی وکیل آباد جیل میں ایک افغان قیدی کو پھانسی دے دی گئی

مشہد(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز پیر کو صبح کے وقت ایک افغان کو پھانسی دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق آج پیر کو صبح کے وقت منشیات سے متعلقہ الزامات قید ایک افغان قیدی کو ان کی اہل خانہ سے آخری ملاقات کیئے بغیر ان کو مشہد کی وکیل آباد جیل میں پھانسی دے دی گئی ۔

 افغانستان سے تعلق رکھنے والے اس قیدی شناخت نصار احمد رحمتی ہے ۔

ذرائع کے مطابق 2018 میں نصار احمد کو مشہد میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔ گزشتہ دن اتوار کو اسے وکیل آباد جیل کے جنرل وارڈ سے منتقل کیا گیا تھا۔ پھانسی سے قبل ان کی آخری ملاقات ان کی اہلخانہ سے نہیں کروائی گئی ۔ تاہم ان کی لاش ان کے اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی ۔

Exit mobile version