Homeخبریںبی ایس او کے ممبر ھانی بلوچ پولیس کی تشدد سے جانبحق...

بی ایس او کے ممبر ھانی بلوچ پولیس کی تشدد سے جانبحق ہو گئی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے جاری کوئٹہ میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی بے ضابطگیوں کے خلاف طلبا نے احتجاج کیا تھا جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کرنے کے بعد کئی بلوچ طلبا کو گرفتار کرکے جیل میں بھیج دیا تھا پولیس کے لاٹھی چارج کی تشدد سے ھانی بلوچ بھی شدید زخمی ہوئی تھی جبکہ اسے ہسپتال میں فوری طبی امداد دینے کے لیئے منتقل کیا گیا تھا اور وہ کئی دنوں سے ہسپتال میں ایڈمٹ تھی لیکن آج ھانی بلوچ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسی جن کی موت کی تصدیق آج بی ایس او کے چیئرمین نے میڈیا کو اطلاع دیتے ہوئے کیا تھاـ

Exit mobile version