Homeخبریںبی ایل ایف نے بابو ڈکیت کے کارندوں کو ہلاک کرنے کی...

بی ایل ایف نے بابو ڈکیت کے کارندوں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ نے بابو ڈکیت کے کارندوں پر حملے و ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کر لی،مقامی ٹی وی چینل کے مطابق بی ایل ایف کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے مقامی سرغنہ بابو ڈکیٹ کے یونین پر حملے اور پانچ افراد کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ یہ یونین بدنام زمانہ بابو ڈکیت کی سربراہی میں پاکستانی ریاست کی آشیر باد سے قائم تھا،جہاں لوگوں سے زبردستی بھتہ وصول کیا جاتا تھا اور انہی لوگوں کے ذریعے بلوچ جہد کاروں کی مخبری، آپریشن ، اغوا اور قتل ہوتا تھا۔ بابوڈکیت اوراس جیسے تمام سرکاری کارندے ہمارے نشانے پر ہیں۔ مقامی چینل کے مطابق مشکے میہی میں نیشنل پارٹی کے رہنما علی حیدر محمد حسنی کی سربراہی میں قائم ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے عظیم ولد رضا محمد کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کی ذمہ داری بھی گہرام بلوچ نے قبول کی ہے۔

Exit mobile version