کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل رات سرمچاروں نے کیچ کے علاقے گیبن میں فورسز کی چیک پوسٹ پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس میں کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ردِ عمل میں معمول کی طرح عام آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ 13 اگست کو خاران لجے میں واقع بیہی وڈھ میں فورسزکی چیک پوسٹ پر بھی راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا راکٹ لگنے سے فورسز کے خیمے جل کر خاکستر ہو گئے جس میں ایک آفیسر سمیت چار اہلکار ہلاک اور دوسرے کئی زخمی ہوئے ہیں فورسز نے ایک دفعہ پھر عام آبادی پر مارٹر کے گولے فائر کئے اور عام آبادی میں گھس کر گھروں کو جلایا اور کئی نہتے شہریوں کو اُٹھاکر لاپتہ کیا۔ 12 اگست کو مشکے کے علاقے گورکھائی میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ پر اُس وقت حملہ کیا جب وہ فورسزکے قافلے کی سیکورٹی کیلئے سڑک پر کھڑے تھے یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔


