کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہہ ہفتہ کے روز سرمچاروں نے تمپ کے علاقے آزیان میں فورسز چوکی پر اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ مشکے میں خل خلونک کے مقام پرڈیتھ اسکواڈ کے کیمپ پرحملہ کیا ہے۔ حملے میں ایک کارندہ ہلاک اور کچھ زخمی ہوئے ہیں۔ یہ ڈیتھ اسکواڈ نیشنل پارٹی کے علی حیدر محمد حسنی کی سربراہی میں کمک و ایما پر بلوچوں کے قتل میں ملوث ہے۔ حال ہی میں اسی ڈیتھ اسکواڈ نے علی حیدر محمد حسنی کی سربراہی میں غریب بلوچ عوام سے تین سو بھیڑ بکریاں چرائی ہیں۔ فورسزکی سربراہی میں بلوچ دشمن کردار ادا کرنے والے ہمارے نشانے پر ہیں، انہیں معاف نہیں کیا جائے گا ۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔ دریں فورسز کے ترجمان نے فورسز پر ہونے والے حملے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے