کوئٹہ (ہمگام نیوز)پسنی و گوادر سے 2بھائی فورسز ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہوگئے ۔آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ دنوں پاکستانی فوج و خفیہ اداروں نے گوادر کے ساحلی شہر پسنی میں وارڈ نمبر سات میں ایک گھر پر حملہ کرکے جمعہ خان ولد سیدکو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا جبکہ اس کے بھائی واحد ولد سید کو گوادر شہر سے حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا ہے ۔
جبکہ آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب تربت کے علاقے آبسر میں پاکستانی فوج و خفیہ اداروں نے ایک گھرپر چھاپہ مارکر سلیم ولدرحمت کو حراست بعد لاپتہ کردیا جو کلگ جکی کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔اسی طرح آواران دراسکی میں 5ماہ قبل فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والے امیر بخش ولد علی مراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔
جبکہ پیدارک کے علاقہ سری کلگ سے آج مجید ولد پیروز نامی شخص کی لاش ملی۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسے چند روز قبل مسلح افراد نے گورکوپ سری کلگ سے اغواء کیا تھا۔