منگل, مئی 21, 2024
ہومخبریںنوشکی میں ایف سی کرنل کی گاڈی کو ریموٹ کنٹرول بم سے...

نوشکی میں ایف سی کرنل کی گاڈی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا :بی ایل اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 24 دسمبر کو ہمارے سرمچاروں نے نوشکی کے علاقے نیام درگی کے قریب ایف سی خاران کے کرنل حسیب کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول سے نشانہ بنایا. اور ان کے سکواڈ میں شامل ایف سی کانوائے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ جس میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔ آدھے گھنٹے تک جاری اس جھڑپ میں فورسز کو نزدیکی پوسٹوں سے منگوائی گئی اہلکاروں کی کمک بھی حاصل تھی۔ اسی روز نزدیکی علاقے میں ایک دوسرے مقام پر ایف سی اور ان کے مقامی ایجنٹوں سے بھی ہمارے سرمچاروں کی جھڑپ ہوئی۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس دوبدو جھڑپ میں ہمارے ایک ساتھی رحمت اللہ عرف ہیبتان کمانڈو شہید ہوئے۔ شہید ہیبتان کمانڈو پچھلے پانچ سالوں سے ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سے وابستہ تھے۔ اور انتہائی مخلص و بے لوث جہدکار تھے۔ تنظیم ان کی قربانیوں اور کمٹمنٹ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اور انھیں سرخ سلام پیش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز