Homeخبریںتربت: اسکول ہیڈ ماسٹر لیاقت خداداد مسلح افراد کے حملے میں شدید...

تربت: اسکول ہیڈ ماسٹر لیاقت خداداد مسلح افراد کے حملے میں شدید زخمی

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کوشقلات میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک اسکول ٹیچر لیاقت خداداد کو شدید زخمی کردیا ہے

علاقائی ذرائع کے مطابق اسکول ہیڈ ماسٹر لیاقت خداداد اپنے گھر میری قلات سے کوشقلات سکول کی جانب جا رہے تھے کہ راستے میں پہلے سے گھات لگاکر بیھٹے نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردیا جس سے ہیڈ ماسٹر کو دو گولیاں پیٹ میں لگیں

شدید زخمی ہونے کے بعد لیاقت خداداد کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا

Exit mobile version