Homeخبریںتربت ایک اور لاش شناخت ہوگئ جو 2 سال سے لاپتہ تھا

تربت ایک اور لاش شناخت ہوگئ جو 2 سال سے لاپتہ تھا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) گزشتہ روز فورسز کی جانب سے یک طرفہ کاروائی اور گیبن آپریشن کے بعد جن پانچ بلوچ فرزندوں کی لاشیں ایف سی نے کیمپ سے سول ہسپتال تربت منتقل کیے.ان میں سے دو کی شناخت لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی ہے جبکہ ایک حیات شہسوار بلوچ جسے گیبن میں گھر میں خواتین و بچوں کے سامنے فورسز نے گولیوں سے بھوند کر شہید کیا وہ عرصہ دراز سے معذور تھا،دیگر لاشوں میں سے ایک کی شناخت یحیےٰ فضل حیدر سے ہوئی جو لاپتہ بلوچ فرزندوں کی لسٹ میں شامل تھا اور جنوری 2014میں سیکورٹی فورسز نے بس سے اُتار کر تمام لوگوں کے سامنے گرفتار اور لاپتہ کیا ۔اسی طرح ایک اور لاش کی شناخت ماسٹر اصغر ولد داد محمد کے نام سے ہوئی شہید اضغر لاپتہ بلوچ فرزندوں کی لسٹ میں شامل تھا جنھیں1دسمبر 2013 کو فورسز نے کیچ سے کلاؤ جاتے ہوئے گرفتار کر کے لاپتہ کیا تھا۔جبکہ ابھی تک دیگر دو لاشوں کی شناخت نہ ہو سکی ہے مگر جس طرح دیگر لاشوں کی شناخت مسنگ پرسنزکے طور پر سامنے آئی ہیں۔اسی طرح ان کی بھی شناخت لاپتہ افرد کے طور پرسامنے آنے کا قیاس کیا جارہا ہے۔لوگوں کا خیال ہے کہ یہ لاشیں بھی مسنگ پرسنز کی ہیں جو وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی لسٹ میں شامل ہیں

Exit mobile version