Homeخبریںبھارت: ماؤ باغیوں کے حملے میں5 فوجی اہلکار ہلاک

بھارت: ماؤ باغیوں کے حملے میں5 فوجی اہلکار ہلاک

چھتیس گڑھ (ہمگام نیوز) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں کے حملے میں 5 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جب کہ ایک فوجی گاڑی کو بھی تباہ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ تین روز کے درمیان ماؤ باغیوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر یہ چوتھا حملہ کیا گیا ہے جس میں چھتیس گڑھ کےعلاقے دنتے واڑا میں ماؤ باغیوں نے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں 5 اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ حکام کےمطابق فوج کی گاڑی کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس میں بارودی سرنگ میں دیسی ساختہ 50 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ ماؤ باغی بھارت کی 20 ریاستوں میں سرگرم ہیں اور چھتیس گڑھ ان کی کارروائیوں کا مرکز ہے۔

Exit mobile version