Homeخبریںتربت میں ریاستی مخبر کو ہلاک کرنے کی زمےداری قبول کرتے ہیں:...

تربت میں ریاستی مخبر کو ہلاک کرنے کی زمےداری قبول کرتے ہیں: بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 9 مارچ کی شام پانچ بجے تربت کے علاقے سری کہن میں کرکٹ گراؤنڈ میں فائرنگ کر کے پاکستانی ایجنٹ اور ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ پیر جان المعروف پیرو ولد میاہ داد کو ہلاک کیا۔

 

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ مذکورہ ریاستی ایجنٹ و ڈیتھ اسکواڈ کا سربراہ عرصہ دراز سے قابض دشمن کے لیے کام کرتا آ رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ وہ بلیدہ، ہوشاپ، جوسک، آبسر، گورکوپ اور گرد و نواح میں بیشتر فوجی جارحیت میں اول دستے کا کردار تھا۔ اس نے درجنوں افراد کو اپنے ڈیتھ اسکواڈ کے ذریعے اغوا کرکے آئی ایس آئی و پاکستانی فوج کے حوالے کرنے کے علاوہ ریاستی ایما پر کئی بلوچ فرزندوں کو اپنے گھر میں اذیتیں دے کر شہید کیا ہے۔ اسکے گھر کا مہمان خانہ ایک ٹارچر سیل بنا ہوا تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ ریاست کی جانب سے پیرو کو اغوا شدہ بلوچوں کی تربت سے گوادر اور گوادر سے تربت منتقلی کی ذمہ داری بھی سونپی گئی تھی۔ بلوچ صحافی رزاق گل کی شہادت میں بھی یہی شخص ملوث تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے دشمن فوج کے اس اہم کارندے کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا ہے۔

 

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقوں میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں اور معاون کاروں سے دور رہیں۔ دشمن فوج کی طرح ہم اس کے تمام ایجنٹ ہمارے نشانے پر ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن فورسز اور اسکے ایجنٹوں پر حملے جاری رہیں گے۔

Exit mobile version