Homeخبریںتربت: نواحی علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

تربت: نواحی علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کیچ (ہمگام نیوز) تربت کے نواحی علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔

لیویز زرائع کے مطابق نودز اور خیر آباد کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اعجاز ولد مراد محمد نامی شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور فرار ہوگئے۔

لاش کو ناصر آباد اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مزید کارروائی لیویز کر رہی ہے۔

Exit mobile version