Homeخبریںتربت کے نواحی علاقے سے بلوچ نوجوان جبراً لاپتہ

تربت کے نواحی علاقے سے بلوچ نوجوان جبراً لاپتہ

کیچ (ہمگام نیوز) تربت کے نواحی علاقے آبسر کے مقام کولواہی بازار سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

جبراً گمشدگی کا شکار ہونے والے نوجوان کی شناخت ظریف بلوچ کے نام سے ہوئی جسے انکی دکان سے انکے دوست طاہر بلوچ کے ہمراہ اہلکار اٹھاکر لے گئے۔

طاہر بلوچ کو شناخت کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا تاہم ظریف بلوچ گزشتہ روز سے تاحال لاپتہ ہیں۔

Exit mobile version