Homeخبریںتہران حماس کو ماہانہ کروڑوں ڈالر مہیا کر رہا ہے: ایرانی عہدیدار

تہران حماس کو ماہانہ کروڑوں ڈالر مہیا کر رہا ہے: ایرانی عہدیدار

ایران(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایران کے ایک سینیر عہدیدار نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت ہرماہ فلسطینی تنظیم’حماس کو کروڑوں ڈالر فراہم کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ خطے میں فلسطینی تنظیموں کی فنڈنگ ایران کے پروگرامات کا‌حصہ ہے۔ ایرانی عہدیدار نے انکشاف کیا کہ غزہ کی پٹی میں زیر زمین راکٹ سازی کے تین کار خانے کام کر رہے ہیں۔

ایرانی عہدیدار نے مزید بتایا کہ ایران کی مدد سے حماس نےطویل فاصل تک مار کرنے والے راکٹ تیار کرلیے ہیں ـ

خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق حماس کی سرمایہ کاری کا حجم کروڑوں ڈالر میں‌ ہے جبکہ
مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس کو بعض یورپی فلاحی اداروں سے بھی مدد مل رہی ہے

واضع رہے کہ یہ انکشافات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب 10 مئی سے 21 مئی تک مسلسل گیارہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر بمباری کی۔ بمباری میں 240 فلسطینی جبکہ 13 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔

Exit mobile version