سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںجامعہ بلوچستان میں بے قاعدگیوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کی جائیگی،PSF

جامعہ بلوچستان میں بے قاعدگیوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کی جائیگی،PSF

کوئٹہ(ہمگام نیوز)پشتون ایس ایف کے بیان میں کہا گیاہے کہ جامعہ بلوچستان کا ایک اعلیٰ انتظامی افسر جوپندرہ سال سے عہدے پر قبضہ کیے ہوئے ہیں حالانکہ وہ اس عہدے کے لیے اہل نہیں مگر اسکے باوجود اپنی اجارہ داری قائم کیے ہوئے ہیں اور طلباء و طالبات کوپسند اور ناپسند کی بنیاد پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔بیان میں کہاگیاکہ مذکورہ افسر طلباء وطالبات کے ساتھ نامناسب رویہ اپناتے ہیں،لوگوں کو ڈراتے دھمکاتے ہیںتاکہ کوئی اس کی بدعنوانی پر آواز بلندنہ کرسکے،بیان میں کہاگیاکہ باربار حکام کی توجہ مبذول کرانے کے باوجود کسی نے نوٹس نہیں لیا ،بیان میں کہاگیاکہ جامعہ بلوچستان ہم سب کی مادر عملی ہے ،اس کو تباہی سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ،ہمیں ہر قسم کے رشتے اور پسندو ناپسند سے بڑھ کر میرٹ اور ادارے کے تقدس کا خیال رکھنا چاہیے اور ادارے میں زیر تعلیم طلبا اور طالبات کے لیے جلد ہاسٹلوں کی بندوبست کرنی چاہیے بصورت دیگر بدعنوانی اوربے قاعدگیوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کی جائیگی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز