Homeخبریںجبری گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے ان کے لواحقین کو ثبوت کے...

جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے ان کے لواحقین کو ثبوت کے ساتھ کھل کر سامنے آنا ہوگا: نصراللہ بلوچ

 

کوئٹہ(ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے ان کے لواحقین کو ثبوت کے ساتھ کھل کر سامنے آنا ہوگا۔

نصراللہ بلوچ نے جبری گمشدہ افراد کے لواحقین سے گزارش کرتے ہوے کہا کہ جبری گمشدہ افراد کے لواحقین کو چاہئیے کہ وہ اپنے پیاروں کی تفصیلات تنظیم کو فراہم کریں کیونکہ جب تک جبری گمشدہ افراد کے لواحقین کھل کر ثبوت کے ساتھ سامنے نہیں آتے اس وقت تک تنظیم اس کیس پر قانونی کاروائی کا مطالبہ نہیں کرسکتی اور نہ ہی ملکی اور بین الاقوامی ادارے ایسے کسی کیس کا اندارج کرتے ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ لواحقین کے بغیر اس کیس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی۔

نصراللہ بلوچ نے سیاسی و طلباء تنظیموں اور سول سوسائٹی سے بھی گزارش کی کہ وہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو انسانی بنیادوں پر اجاگر کریں اور لاپتہ افراد کے لواحقین کو ثبوت کے ساتھ سامنے لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Exit mobile version